گٹکا کھانا دولہے کو مہنگا پڑ گیا: دلہن کا شادی سے انکار، بارات واپس

گٹکا کھانا دولہے کو مہنگا پڑ گیا: دلہن کا شادی سے انکار، بارات واپس

نئی دہلی: بھارت میں دولہا اور باراتیوں کو اس وقت سخت خفت کے ساتھ دلہن کے بنا واپس آنا پڑا جب شادی سے انکار کردیا گیا۔ دولہا اور باراتیوں کو دلہن والوں کی جانب سے دیے جانے والے تحائف بھی واپس کرنا پڑے ہیں۔

شادی سے پہلے دلہن کی موت،بہن کو دلہن بننا پڑا

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ریاست اتر پردیش میں جب ایک بارات تمام تر تیاریوں کے ساتھ دلہن لینے کے لیے پہنچی تو حسب روایت شاندار استقبال کیا گیا لیکن شادی کی رسومات کے دوران اچانک دلہن کی نظر دولہا پہ پڑی تو وہ گٹکا کھا رہا تھا۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق دلہن نے دولہا کو گٹکا کھاتا دیکھ کر عین وقت پہ شادی سے انکار کردیا۔ صورتحال کی سنگینی کا اندازہ کرکے خود دلہن والوں نے  مداخلت کی اور بیٹی کو سمجھانے کی کوشش بھی کی لیکن وہ رائیگاں گئی۔

کورونا کے دوران شادی: دلہا جیل اور باراتی قرنطینہ منتقل

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق جب دلہن کسی بھی طرح شادی کرنے پہ رضامند نہیں ہوئی تو نتیجتاً بارات کو بڑی خفت و شرمنگی کے ساتھ واپس آنا پڑا مگر اس سے قبل دلہن والوں کی جانب سے ملنے والے تمام تحائف بھی واپس کرنے پڑے۔

بھارتی ریاست اتر پردیش میں کچھ عرصہ قبل ایک اور بارات بھی اس وقت بنا دلہن کے واپس لوٹی تھی جب دولہا شادی کے موقع پر نہ صرف نشے میں دھت تھا بلکہ اس کا اصرار تھا کہ دلہن اس موقع پر ناچے۔

ایک دلہن کو لینے دو دلہے  باراتیوں سمیت پہنچ گئے

دلہن نے کیا جانے والا مطالبہ ماننے سے نہ صرف انکار کردیا تھا بلکہ شادی کرنے سے بھی منع کردیا تھا۔ نتیجتاً باراتیوں کو واپس جانا پڑا تھا۔


متعلقہ خبریں