بھارت: پولیس نے 6 کلو گرام یورینیم پکڑ لی، 7 افراد گرفتار


بھارت میں پولیس نے 7 افراد کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 6 کلو گرام یورینیم برآمد کر لی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایک ماہ کے دوران یہ دوسرا واقعہ ہے کہ حکام نے اتنی بڑی مقدار میں یورینیم اپنے قبضے میں لی ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ بھارتی کی مشرقی ریاست جھارکنڈ کے ضلع بوکارو میں پیش آیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ پولیس اب تک اس شخص کو گرفتار کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکی جس نے یورینیم فروخت کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت: کروڑوں روپے مالیت کی یورینیم چوری کرنے والے دو افراد گرفتار

رپورٹ کے مطابق ایس پی چندہن جاہا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہمیں ٹپ ملی تھی کہ سات افراد یورینیم مارکیٹ میں فروخت کرنے کا منصوبہ بنا رہے تھے۔

اس ضمن میں تفتیش جاری ہے جب کہ یورینیم کو مزید ٹیسٹ کے لیے لیبارتی منتقل کر دیا گیا ہے۔

 


متعلقہ خبریں