قومی اسمبلی کا اجلاس 7 جون کو طلب


صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قومی اسمبلی کا اجلاس 7 جون سہ پہر 5 بجے طلب کر لیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق صدر مملکت نے اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 کی شق ایک کے تحت طلب کیا ہے۔

پیر کو قومی اسمبلی کا 34 واں اور تیسرے پارلیمانی سال کا 12 واں اجلاس ہو گا۔

خیال رہے کہ قومی اسمبلی کے گزشتہ اجلاس میں مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی تھی۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے قرار داد پیش کی تھی۔

قرارداد میں کہا گیا تھا کہ ایوان نہتے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی مربوط آپریشن اور قبلہ اول مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کرتا ہے۔

قرارداد میں کہا گیا تھا کہ نہتے فلسطینیوں پر بڑھتی بربریت باعث تشویش ہے، ایوان فلسطینیوں کے لیے آزاد خودمختار ریاست کا مطالبہ کرتا ہے۔

مزید پرھین: فلسطینی نوجوان نے چیک پوسٹ پر گاڑی چڑھادی، 7 اسرائیلی فوجی زخمی

قراداد میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ اسرائیلی جارحیت رکوانے کے لیے سلامتی کونسل  فوری اقدام مطالبہ کرتے ہیں، ایوان مطالبہ کرتاہے فلسطینیوں کی نسل کشی فوری بند کروائی جائے۔

قرارداد میں کہا گیا تھا کہ نہتے فلسطینیوں پر اسرائیل کے فضائی حملے جنگی جرائم کی بدترین مثال ہیں، اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اس معاملے پر آزادانہ کمیشن بنائیں۔

قومی اسمبلی سے متفقہ طور پر منظور کی گئی قرار داد میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ آزادانہ کمیشن فلسطینیوں کی نسل کشی کے معاملے کی تحقیقات کرائے۔


متعلقہ خبریں