دورہ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز، قومی اسکواڈ کا اعلان جلد ہو گا

فائل فوٹو


لاہور: پاکستان کے دورہ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان رواں ہفتے ہو گا۔

ذرائع کے مطابق چیف سلیکٹر محمد وسیم سلیکشن کمیٹی سے مشاورت کے بعد قومی اسکواڈ کا اعلان کریں گے اور قومی ٹیم پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 6 کے اختتام پر انگلینڈ روانہ ہو جائے گی۔

قومی کرکٹ ٹیم متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سے ہی 25 جون کو انگلینڈ کے لیے روانہ ہو گی۔

ذرائع کے مطابق دورہ انگلینڈ میں 3 ایک روزہ میچز اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے جبکہ دورہ ویسٹ انڈیز میں 5 ٹی ٹوئنٹی اور 2 ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی بحالی کی منظوری

واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم اس وقت ابوظہبی میں موجود ہے جہاں وہ پی ایس ایل سیزن 6 کے بقیہ میچز کھیلیں گے۔ جس کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔


متعلقہ خبریں