اولین کوشش ہے کہ عوام دشمن بجٹ کسی قیمت پر منظور نہ ہونے دیا جائے، شہباز شریف


اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہماری اولین کوشش ہے کہ عوام دشمن بجٹ کسی قیمت پر منظورنہ ہونے دیا جائے۔

انہوں نے یہ بات اپنے زیر صدارت ن لیگ کی اکنامک ایڈوائزری کونسل کے اجلاس کے دوران کہی۔ اجلاس میں بجٹ کے موقع پر عوامی مفادات کے تحفظ کیلئے سفارشات پر بھی غور کیا گیا۔

اس موقع پر شہباز شریف نے کہا کہ ہم نے آج تک قوم کو جو بھی بتایا ہے، وہ سچ ثابت ہوا ہے۔

چاہتے ہیں سب مل کر بجٹ کے خلاف اپنا ووٹ کاسٹ کریں، بلاول بھٹو

خیال رہے کہ اس سے قبل چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا تھا کہ ہم چاہتے ہیں سب مل کر بجٹ کے خلاف اپنا ووٹ کاسٹ کریں اور پارلیمان میں کوئی کنفیوژن نظر نہ آئے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سیاست میں پیپلز پارٹی اور اے این پی کا اہم کردار ہے، مستقبل میں بھی عوامی نیشنل پارٹی کے ساتھ کام کرتے رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں مل کر سلیکٹیڈ حکومت کے خلاف دیوار بننا ہو گا، نااہل حکومت کی وجہ سے ملک میں مہنگائی اور بیروزگاری عروج پر پہنچ چکی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی پی ڈی ایم سے مستعفیٰ ہوچکی ہے، ہرسیاسی جماعت کا اپنا نظریہ اور منشور ہوتا ہے۔


متعلقہ خبریں