جہانگیر ترین کی پیشی، نذیر چوہان کے مقدمے کا معاملہ، مشاورتی اجلاس طلب

جہانگیر ترین نے استحکام پاکستان پارٹی کی چیئرمین شپ سے استعفیٰ دیدیا


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما جہانگیر ترین نے عدالت میں پیشی اور نذیر چوہان کے مقدمے کے معاملے سے متعلق مشاورتی اجلاس طلب کر لیا۔

ذرائع کے مطابق مشاورتی اجلاس میں 4 سے 5 ہم خیال افراد کو بلایا گیا ہے جو صبح ہونے والی پیشی سے متعلق مشاورت کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق نذیر چوہان اور جہانگیر ترین کیخلاف کیسز کو الگ الگ تناظر میں دیکھا جائے گا۔

نذیر چوہان پر مقدمہ حکومت کیلئے ایک نئے بحران کو جنم دینے کے مترادف ہے، ترین گروپ

خیال رہے کہ شہزاد اکبر نے نذیر چوہان کے خلاف لاہور کے تھانہ ریس کورس میں مقدمہ درج کروایا ہے۔

شہزاد اکبرنے درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ نذیر چوہان نے ٹی وی پروگرام میں میرے خلاف بے بنیاد الزامات لگائے۔

مقدمہ درج ہونے پر وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ ذاتی انتقام کے لیے مذہبی کارڈ کا استعمال کرنا قابل مذمت ہے۔ پولیس کو رکن صوبائی اسمبلی نذیرچوہان کے خلاف سخت کارروائی کرنی چاہیے۔ مشیرداخلہ شہزاد اکبر اپنا کام بہترانداز سے کر رہے ہیں۔

شہزاد اکبر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ کچھ نادان دوست اب بھی سوشل میڈیا پہ گمراہ کن باتیں پھیلا رہے ہیں۔ نیچے دی ایف آئی آر کے مطابق ایک مسلمان شخص پر کفر کی تہمت لگانا تعزیرات پاکستان کے مطابق جرم ہے اور افسوس یہ جرم نذیر چوہان نے سرزد کیا۔

یہ بھی پڑھیں: بجٹ کی منظوری کو ناکام بنائیں گے، بلاول بھٹو زرداری

انہوں نے کہا کہ میری مدعیت میں لاہور پولیس نے مقدمہ درج کردیا ہے۔

دوسری جانب نذیر چوہان نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ایف آئی اے میں گزشتہ روز شہزاد اکبر نے میرے خلاف درخواست دی تھی اور شہزاد اکبر نے پولیس پر دباؤ ڈالا کہ میرے خلاف کیوں مقدمہ درج نہیں کیا۔


متعلقہ خبریں