امریکی ریاست کیلیفورنیا میں فائرنگ، 8 افراد ہلاک


کیلیفورنیا: امریکی ریاست کیلیفورنیا میں فائرنگ سے 8 افراد ہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر سانتا کلارا میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ سانتا کلارا کے یارڈ میں ریلوے ملازم نے ساتھی کارکنوں پر فائرنگ کر دی۔

سانتاکلارا پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں 8 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ حملہ آور نے خود بھی خودکشی کر لی۔

پولیس کے مطابق سانتا کلارا کے علاقے سے دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکہ یقینی بنائے گا کہ غزہ کی امدای رقوم حماس کے ہاتھ نہ لگیں، بلنکن

شہر کے ایئرپورٹ کے پاس ہی ریلوے مرکز واقع ہے اور پولیس کے مطابق مرنے والے نو افراد ایک ہی جگہ کام کر رہے تھے جبکہ حملہ آور غالباً یہاں ٹھیکے پر کام کررہا تھا یا جزوقتی ملازم تھا۔

حملہ آور کی عمر 57 برس بتائی گئی ہے اور شناخت سیموئی کیسیڈی کے نام سے ہوئی ہے لیکن اب بھی حملہ آور کی شدید کارروائی کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔


متعلقہ خبریں