پنجاب اس وقت پانی دیتا ہے جب سیلاب آتا ہے، وزیر زراعت سندھ

سندھ: آج سے جامعات اور تعلیمی بورڈز کھل جائیں گے

کراچی: سندھ کے وزیر زراعت اسماعیل راہو نے الزام عائد کیا ہے کہ پنجاب اس وقت پانی دیتا ہے جب سیلاب آتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ارسا سندھ کے خلاف سازش کر رہا ہے۔

خریف کی فصل کیلئے پانی کی 10فیصد کمی کا سامنا ہوگا، ارسا

ہم نیوز کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے صوبائی وزیر زراعت اسماعیل راہو نے سندھ اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ سندھ کے پانی پر ڈاکہ ڈالا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ کا پانی سندھ کو ہی ملنا چاہیے اور ہم اپنا حق لے کر رہیں گے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ ارسا سندھ کے خلاف سازش کررہا ہے۔

وفاقی وزیربرائے بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا ہے کہ سندھ پانی کی کمی کی وجہ سے سراپا احتجاج ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ سندھ میں سکھر سے نیچے 50 فیصد پانی چوری ہو رہا ہے۔

مون سون بارشوں نے دریائے سندھ میں پانی کی سطح بلند کردی

جی ڈی اے سے تعلق رکھنے والی وفاقی وزیر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا کہ پورے زیریں سندھ میں لوگوں کا معاشی قتل ہو رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم ووٹ لیتے ہیں اور اگر عوام کے حقوق کی بات نہ کریں تو یہ جرم ہوگا۔

ہم نیوز کے مطابق ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا کہ سندھ میں طوفان کی خبریں تھیں لیکن صوبائی حکومت کی کوئی تیاری نہیں تھی۔

سندھ حکومت کا پانی پر بھی ٹیکس لگانے کا فیصلہ

جی ڈی اے سے تعلق رکھنے والی وفاقی وزیر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے دعویٰ کیا کہ حکومت سندھ نے کوٹری بیراج کی زمینوں پر چاول کی کاشت پہ پابندی عائد کردی ہے۔


متعلقہ خبریں