شیخ رشید اسکول سے کیوں نکالے گئے؟



وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ جس اسکول اور کالج میں گیا وہاں سے نکالا گیا۔

ہم نیوز کے پروگرام نیوز لائن میں میزبان ڈاکٹر ماریہ ذوالفقار کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ماں کو اسکول سے متعلق جھوٹ بولتا رہتا تھا، ہمارے کون سا رزلٹ گھر آتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ لوگ بڑا کہتے ہیں کہ وہ ہارورڈ یونیورسٹی یا کیمرج یونیورسٹی کے پڑھے ہوئے ہیں مگر آج بھی نوکریوں کے لیے دھکے کھا رہے ہیں۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ انسان میں خؤد کچھ کرنے کی ہمت ہونی چاہئے۔

ان کا کہنا تھا کہ آخری مرتبہ اسکول کے ہیڈ ماسٹر نے سلیوٹ کرنے کے بعد ہاتھ جوڑ کر مجھے کہا کہ آپ گھر جائیں۔


متعلقہ خبریں