اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کل 11مئی بروزمنگل دوپہرڈیڑھ بجے عوام کے ساتھ ٹیلی فون پر بات کریں گے جو ٹیلی وژن پر براہ راست نشر کی جائے گی۔
سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ایک بار پھرفون پرآپ کےساتھ بات کریں گے اور عوام کے تلخ و شیریں سوالات کے جوابات دیں گے۔
یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ وزیراعظم نے براہ راست عوامی سوالات کا ٹیلی فون پر جواب دیے۔
عمران خان کو اپنے مسائل بتانے کے لیے عوام کو ایک لینڈ لائن فون نمبر بھی دیا گیا ہے۔
حکومت کی جانب سے 0519210809‘ نمبر جاری کیا گیا ہے۔ وزیراعظم کو موصول ہونے والی کالز براہ راست پاکستان ٹیلی وژن پر نشر کی جاتی ہیں۔
وزیراعظم کابینہ کے کچھ وزرا کے ہمراہ کالز کا براہ راست جواب دیتے ہیں۔ عوام کی جانب سے کالز نہ ملنے کی شکایات بھی سامنے آتی ہیں۔
اس پروگرام میں وزیراعظم ختلف علاقوں میں لوگوں سے ٹیلی فون کے ذریعے بات کرتے ہیں اور لوگوں کی شکایات سنتے ہیں۔ اس پروگرام میں مختلف علاقوں میں لوگ بیٹھ کر ان کی باتیں سنتے ہیں جس کے دوران وزیر اعظم تمام مسائل احاطہ کرتے ہیں۔