سندھ: کورونا سے 9 افراد جاں بحق، 1122 متاثر


سندھ میں عالمی وبا کورونا وائرس کی شدت میں روز بروز اضافہ دیکھا جا رہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبا سے مزید 9 افراد جاں بحق جب کہ 1122 متاثر ہوئے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ صوبے میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 2لاکھ87ہزار642  جب کہ وبا سے اموات کی مجموعی تعداد 4687 ہوچکی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کورونا کے 592 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے، اور 56 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں کورونا کے 427 نئے کیسزرپورٹ ہوئے ہیں جب کہ وبا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 98 ہزار 25 ہو گئی ہے۔


متعلقہ خبریں