انڈونیشیا کی بحری آبدوز عملے کے 53 افراد سمیت ڈوب گئی


انڈویشیا کی بحریہ کی لاپتہ ہونے والی آبدوز ، جس پر عملے کے 53 افراد سوار تھے، بالی کے جزیرے میں دوب گئی ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی نے انڈونیشیا کے نیول چیف کے حوالے سے بتایا ہے کہ لاپتہ ہونے والی آبدوز کا ملبہ سمندر میں 850 میٹرز کی گہرائی میں پایا گیا ہے جب کہ بحری جہاز کچھ باقیات مل گئی ہیں جس کے بعد آبدوز کے 53 اہلکاروں کے زندہ ملنے کے امکانات ختم ہوگئے ہیں۔

مزید پڑھیں: انڈونیشیا کا بحری جہاز لاپتہ: عملے کے پاس صرف 72 گھنٹے کیلئے آکسیجن موجود

بحری آبدوز میں صرف تین دن کی آکسیجن موجود تھی۔ جرمن ساختہ بحری جہاز 40 سال پرانا تھا لیکن 2012 میں اس کی دوبارہ سے مرمت کی گئی تھی۔۔

انڈونیشیائی حکام کے مطابق آبدوز میں صرف چند گھنٹے کی آکسیجن باقی رہ گئی ہے۔

انڈونیشین نیول چیف یوڈو مارگونو کا کہان ہے کہ ہمیں آبدوز کے کئی ٹکڑے اور حصے ملے ہیں اور وہ سب میرین کے ساتھ جڑے ہوئے تھے جو جہاز سے الگ ہوگئے ہیں۔

انڈونیشیا نیوی کے مطابق اتنی گہرائی میں ڈوبنے کی وجہ سے عملے کے 53 ارکان کے زندہ بچ جانے کے امکانات بھی ختم ہوگئے ہیں۔ سرچ آپریشن جاری رکھنے اور ملبے کو نکالنے سے متعلق ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں