بچے کو ریل گاڑی سے بچانے والا ہیرو



بھارت کے شہر ممبئی کے ایک ریلوے اسٹیشن پر پٹری پر گرے بچے کو ایک شخص نے بہادری سے سامنے سے آتی ہوئی ٹرین سے بچا لیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ واگنی ریلوے اسٹیشن پر ایک نابینا خاتون اپنے بچہ کے ساتھ جا رہی تھیں کہ اچانک بچہ کا توازن بگڑ گیا اور لڑ کھڑا کر پٹری پر گر پڑا۔

اسی وقت ٹرین چند لمحوں میں بچے تک پہنچنے والی تھی لیکن ریلوے کے سوئچ مین میور شیلکے نے اپنی بہادری سے بچے کی جان بچا لی۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح میور شیلکے بھاگتے ہوئے بچے تک پہنچے اور اس کی جان بچائی جبکہ کچھ سیکنڈز میں ہی ٹرین وہاں پہنچ چکی تھی۔

بھارتی میڈیا کے رپورٹ کے مطابق بچے کو ٹرین کی زد سے بچانے والے ورکر کو خصوصی ایوارڈ و انعام سے نوازا گیا۔


متعلقہ خبریں