شاہ رخ خان قرنطینہ میں چلے گئے

shahrukh

بھارت کے معروف اداکار کنگ خان شاہ رخ خان اپنی نئی فلم کے عملے کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد قرنطینہ میں چلے گئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان کی نئی  فلم ’پٹھان‘ کی شوٹنگ کے دوران کچھ ٹیم ممبران کے کورونا وائرس ٹیسٹ کیے گئے جو مثبت آئے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق عملے کے ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد فلم کی شوٹنگ روک دی گئی ہے جب کہ شاہ رخ خان قرنطینہ میں چلے گئے ہیں۔

سلمان خان، شاہ رخ خان کون بڑا پٹھان ؟

یاد رہے کہ چند ماہ قبل معروف بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان ‘ کی شوٹنگ شروع کی تھی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان شاہ رخ کی فلم میں بطور مہمان اداکار جلوہ گر ہوں گے۔

رپورٹ کے مطابق عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث سلمان خان نے شوٹنگز معطل کر رکھی ہیں تاہم شاہ رخ خان کے ساتھ کئے گئے وعدے کی وجہ سے وہ شوٹنگ میں شامل ہوئے ہیں۔

راکھی ساونت کا سلمان خان کے ساتھ نیا رشتہ

’پٹھان‘ کی شوٹنگ گزشتہ سال نومبر میں شروع ہوئی تھی۔ یہ 2018 میں آئی ’زیرو‘ کے بعد شاہ رخ خان کی پہلی فلم ہو گی۔

کارڈز چھپوانے کے بعد سلمان خان کا شادی سے انکار

رپورٹ کے مطابق  پٹھان کے لئے سلمان خان 10-8 دن شوٹ کریں گے، اس فلم میں ان کا گیسٹ اپیئرنس تھوڑا بڑا ہو گا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں