پیپلزپارٹی بلاول کی نہیں، بے نظیر بھٹو کی پارٹی ہے، شاہد خاقان

وزیر اعظم عمران خان کو معیشت کی الف ب بھی نہیں آتی، شاہد خاقان

اسلام آباد: سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی بلاول کی نہیں، بے نظیر بھٹو کی پارٹی ہے۔

پیپلزپارٹی نے سیاسی خود کشی کرلی، جانے کی خوشی ہوئی: عبدالغفور حیدری

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے استفسار کیا کہ معافی کس بات کی مانگیں؟ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی والے مضحکہ خیز باتیں نہ کریں۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پیپلزپارٹی اب پی ڈی ایم میں نہیں رہ سکتی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان بطور صدر پی ڈی ایم جواب سے آگاہ کریں گے۔

بلاول بھٹو نے شاہد خاقان عباسی کا شوکاز نوٹس پھاڑ کر پھینک دیا

پی ڈی ایم کےمرکزی رہنما مولانا عبدالغفور حیدری نے بھی پی پی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج پیپلزپارٹی نے سیاسی خود کشی کرلی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے جانے کی خوشی ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اب ہم یکسوئی سے تحریک چلائیں گے۔

پیپلز پارٹی کا پی ڈی ایم کے تمام عہدوں سے مستعفی ہونے کا اعلان

جے یو آئی (ف) کے مرکزی رہنما مولانا عبدالغفور حیدری نے پیپلزپارٹی پر یہ الزام بھی عائد کیا ہے کہ وہ عمران خان کی حکومت کو سہارا دے رہی ہے۔


متعلقہ خبریں