بالی وڈ: کترینہ کیف کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

Katrina

ممبئی: بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے جس کے بعد انہوں نے قرنطینہ کرلیا ہے۔

بالی وڈ اداکار گووندا کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ نے اس حوالے سے اپنے مداحوں کو از خود سوشل میڈیا کے ذریعے بتایا ہے۔

عالیہ بھٹ بھی کورونا سے متاثر

کترینہ کیف نے لکھا ہے کہ ان کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا ہے جس کے بعد انہوں نے فوری طور پر خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔ کترینہ کیف نے خود کو گھر میں قرنطینہ کیا ہے۔

کورونا میں مبتلا اکشے کمار اسپتال منتقل

بالی وڈ کی اداکارہ نے اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ وہ اپنے ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق کورونا وائرس سے متعلق تمام احتیاطی تدابیر اختیار کر رہی ہیں۔


متعلقہ خبریں