سی ٹی ڈی کی کارروائی، 5 دہشتگرد گرفتار

سی ٹی ڈی کی کارروائی، 5 دہشتگرد گرفتار

ادارہ برائے انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) لاہور ریجن نے بھٹہ چوک کے قریب کارروائی کرتے ہوئے 5 دہشت گرد گرفتار کرلیے۔

سی ٹی ڈی اعلامیے کے مطابق دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔ گرفتار دہشتگردوں سے نفرت انگیزمواد بھی برآمد کرلیا گیا۔

سی ٹی ڈی کے مطابق دہشتگرد لوگوں میں نفرت انگیزمواد تقسیم کررہے تھے اور اپنی تنظیم کیلئے فنڈز جمع کر رہے تھے۔

مزید پڑھیں: کوئٹہ: سی ٹی ڈی کی کارروائی، 5 دہشت گرد ہلاک

سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشتگردوں سے 40 پابندی شدہ کتابیں،دہشتگردی کے فنڈز اور داعش کی 2 رسیدیں بھی برآمد کی گئیں۔

سی ٹی ڈی اعلامیے کے مطابق  گرفتار دہشتگردوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں