چاند کی ناقابل یقین تصویر

چاند کی ناقابل یقین تصویر

فلکیات کے فوٹوگرافر اینڈریو میکارٹی نے چاند کی ناقابل یقین تصویر لے لی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق فلکیات کے فوٹو گرافر نے سیٹلائٹ کے ذریعے چاند کی عجیب رنگوں کے ساتھ تصویر بنائی جو ناقابل یقین نظر آتی ہے۔

اینڈیو فلکیات کے ایسی تصاویر لینے کے ماہر ہیں جو عام آنکھ سے نہیں دیکھی جا سکتی اور حال ہی میں انہوں نے چاند کی عجیب رنگوں کے ساتھ ایک تصویر بنائی ہے جو ناقابل یقین ہے۔

تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جگہ جگہ سے لاوا نظر آ رہا ہے۔ تصویر سے ہمیں یہ بھی پتہ چلتا ہے کہ چاند پر لاوا کس طرح سے بہتا ہے۔

تصویر میں نظر آنے والے رنگوں کے بارے  میں کہا جا رہا ہے کہ یہ حقیقی رنگ ہیں جو چاند کی پوشیدہ ارضیاتی تاریخ کا بتا رہے ہیں۔

اینڈریو کا کہنا ہے کہ میں نے اس طرح کی تصویر کبھی نہیں دیکھی۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں