زرداری کیخلاف سوئس کیس کھولنے کا عندیہ:سابق چیئرمین نیب کیخلاف کارروائی پر غور



اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف سوئس اکاؤنٹس کیس دوبارہ کھولا جا سکتا ہے۔

چینی ویکسین کین سائنو فارم کی قیمت 4 ہزار 225 روپے مقرر

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ براڈ شیٹ کیس کی تحقیقات کے لیے جسٹس (ریٹائرڈ) عظمت سیعد شیخ کی سربراہی میں قائم کیے گئے کمیشن نے سوئس کیسز کا اوریجنل ڈیٹا ریکورکیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ براڈ شیٹ کے مسئلے پر احمر بلال صوفی ، حسن ثاقب، غلام رسول، عبدالباسط اور شاہد بیگ کے خلاف فوجداری کارروائی کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے واضح طورپرکہا کہ طارق فواد جنہوں نے براڈ شیٹ کا معاملہ شروع کروایا ان کےخلاف بھی کارروائی ہوگی۔

براڈ شیٹ کمپنی کو 15 لاکھ ڈالر کی ادائیگی کا ریکارڈ غائب ہونےکا انکشاف

وفاقی وزیر کےمطابق جسٹس ریٹائرڈ عظمت سعید شیخ کی سربراہی میں بننے والے کمیشن نے براڈ شیٹ اسکینڈل کی تحقیقات کیں اور کمیشن نے 100 صفحات پر مشتمل جو رپورٹ تیار کر کے وزیراعظم عمران خان کو ارسال کی تھی اسے آج وفاقی کابینہ کے فیصلے بعد پبلک کر دیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ آصف زرداری بری ہوئے تو کہا گیا کہ نیب کے پاس سوئس اکاؤنٹ کا ریکارڈ نہیں ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ حکومت کے پاس سوئس اکاؤنٹ کا اصل ریکارڈ موجود ہے۔

مہنگائی میں کمی آئیگی،رمضان میں ہر چیز کی نگرانی خود کرونگا:وزیراعظم

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ سابق چیئرمین نیب قمرزمان کے خلاف بھی فوجداری کارروائی پر غور کررہے ہیں۔


متعلقہ خبریں