موٹروے پر بارات کی گاڑی کو حادثہ، دلہا جاں بحق


حیدر آباد سے کراچی جاتے ہوئے ایم نائن موٹروے پر بارات کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں دلہا ہلاک ہوگیا۔

پولیس کےمطابق افسوسناک واقعہ نوری آباد کے قریب دلہے کی کار ٹرک سے جاٹکرائی۔

حادثے کے نتیجے میں دلہا ہلاک ہوگیا جس کی شناخت جنید قاضی کے نام سے ہوئی۔

حادثے میں تین باراتی دانش، دانیال اور ماجد شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو قریبی طبی امداد کے مرکز منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ متوفی حیدرآباد کے علاقے چھوٹکی گٹی کا رہائشی ہے جو بارات کے ہمراہ کراچی جارہا تھا جب کہ حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیور فرار ہوگیا۔


متعلقہ خبریں