احد رضا میر کا جانوروں کیلئے پیار


پاکستانی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے معروف اداکار احد رضا میر کا جانوروں کے لیے پیار کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے۔ 

احد نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن (ایپ) انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ ایک گھوڑے کے ساتھ کھڑے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ahad Raza Mir (@ahadrazamir)

ہم ٹی وی کے ڈرامہ سیریل ’یقین کا سفر‘ سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے احد رضا میر نے تصویر کے ساتھ کیپشن دی کہ ’انتظار کے دوران میرے گھوڑے کو نام دو‘۔

فوٹو: فائل

احد رضا میر کی اہلیہ سجل علی نے اس تصویر پر کمنٹ کیا کہ ’یہ میری پسندیدہ تصویر ہے‘۔

قبل ازیں احد رضا میر نے کہا تھا کہ مجھے جانوروں کے لیے کام کرنے سے محبت ہے، لوگ یہ جان کر حیرت زدہ رہ جائیں گے کہ جانور آپ کو بدلے میں کتنا پیار دیتے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ahad Raza Mir (@ahadrazamir)

ڈرامہ سیریل ’یہ دل میرا‘ کے پردہ کے پیچھے کے ایک منظر کی تصویر ویڈیو اور فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ’ایک بڑے برے بھیڑیے سے کون ڈرتا ہے؟‘

تصویر میں احد رضا میر ایک سفید رنگ کے کتے کو پکڑ کر بیٹھے ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عرب ثقافت اور لباس پر احد رضا میر کا تبصرہ

انہوں نے مزید لکھا کہ اگر آپ کتوں سے خوفزدہ ہیں تو انہیں تھوڑا سا جان کر اس خوف سے چھٹکارا پانے کی کوشش کریں۔


متعلقہ خبریں