دلہن جو اپنی رخصتی پر سب سے زیادہ خوش دکھائی دی


کلکتہ: بھارت کے شہر کلکتہ میں اپنی ہی شادی پر سب سے زیادہ خوشی دلہن کو ہوئی اور وہ خود گاڑی چلا کر سسرال روانہ ہوئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شادی پر سب سے زیادہ دکھی دلہن اور اس کے گھر والے ہوتے ہیں جو سالوں ساتھ رہنے کے بعد ایک دوسرے سے جدا ہو رہے ہوتے ہیں۔

کلکتہ سے تعلق رکھنے والی اسنیہا سنگھ اپنی رخصتی پر سب سے زیادہ خوش دکھائی دیں جن کی ویڈیو انسٹا گرام پر شیئر ہوئی اور ساتھ ہی وائرل ہو گئی۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دلہن نے گاڑی میں بیٹھتے ہوئے انتہائی خوش نظر آ رہی ہیں اور گاڑی بھی خود ڈرائیو کر رہی ہیں جبکہ ان کے ساتھ والی نشست پر دلہا بیٹھا ہوا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sneha Singhi Upadhaya (@snehasinghi1)

گھر والوں کے منع کرنے کے باوجود دلہن نے گاڑی خود چلائی۔ دلہن گاڑی تیز رفتاری کے ساتھ چلاتے ہوئے دلہے کے گھر پہنچیں۔

دلہن اسنیہا کا کہنا تھا کہ وہ اپنی شادی پر کچھ منفرد کرنا چاہتی تھیں اس لیے رخصتی کے وقت گاڑی خود چلانے کا فیصلہ کیا۔


متعلقہ خبریں