بادلوں کا سونامی

بادلوں کا سونامی

ویلز: ویلز کے ساحلی علاقے میں بادلوں نے سونامی کی شکل اختیار کر لی جس نے لوگوں کو اپنی جانب متوجہ کر لیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ویلز کے شمالی ساحلی علاقے للینڈوڈنو میں بادلوں نے سونامی کی شکل اختیار کر لی۔ جس نے لوگوں کو حیرت میں ڈال دیا۔

آسمانوں پر بننے والے بادلوں نے سونامی کی شکل اختیار کر لی جسے دیکھ کر ایسا محسوس ہوتا تھا کہ سونامی آ رہا ہے۔ مقامی افراد نے بادلوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔

یہ بھی پڑھیں: بھولا پانڈا خطرناک درندہ بن گیا

للنڈوڈنو کی ماریہ ٹیلر نے مغربی ساحل پر بننے والے بادلوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے حیرانگی کا اظہار کیا۔ ماریہ نے کہا کہ میرے بیٹے نے دوپہر کو مغربی ساحل پر بادلوں کی نشاندہی کی جس پر مجھے بھی حیرانگی ہوئی اور میں نے اس کی تصاویر بنا لیں۔


متعلقہ خبریں