بالوں کے نیچے لاکھوں روپے کا سونا

وگ کے نیچے چھپا کر سونا اسمگل کرنے کی کوشش ناکام، دو افراد دھر لیے گئے

بھارتی حکام نے سونا اسمگل کرنے کی انوکھی کوشش ناکام بناتے ہوئے دو افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

برطانوی آن لائن اخبار دی میل کے مطابق چینائی انتڑنیشنل ایئر پورٹ پر کسٹم ایئر انٹلیجنس کے حکام نے وگ کے نیچے چھپا کر سونا اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی اور دو افراد کو دھرلیا۔

ایئر پورٹ کسٹم حکام کے مطابق دونوں اسمگلروں سے مجموعی طور پر تین لاکھ 82 ہزار سے زائد مالیت کا سونا اور غیر ملکی کرنسی برآمد کرلیا گیا

برطانوی آن لائن اخبار دی میل کے مطابق بھارتی حکام نے چینائی ایئر پورٹ پر چیکنگ کے دوران دو اسمگلروں سے 698 گرام سونا برآمد کرلیا جو کہ وگ کے نیچے چھپا لیا گیا تھا۔

وگ کے نیچھے چھپاکر سونا اسمگل کرنے والوں کی شناخت مغروب اکبر علی اور زبیر حسین روفیتون کے نام سے ہوئی ہے۔ دونوں مسافر دبئی سے چینائی ایئر پورٹ پر اترے تھے۔

مزید پڑھیں: فوجی حکمرانوں کا آنگ سان سوچی پر غیر قانونی رقم، سونا وصول کرنے کا الزام

ایئر پورٹ کسٹم ایئر انٹلیجنس کے حکام کے مطابق چینائی ہوائی اڈے پر پکڑے گئے دونوں افراد نے وگ کے نیچے کمپاؤنڈ فارم میں سونا رکھا تھا۔ سونا قیمتی دھات میں لپیٹ دہا گیا تھا تاکہ یہ بال بال کے نیچے فٹ ہوجائے۔ یہاں تک کہ ایک اسمگلر نے ہوائی اڈے کے عہدیداروں کو راضی کرنے کی کوشش میں اپنے کچھ بال  بھی منڈوائے۔

تلاشی کے دوران معلوم ہوا کہ بال جعلی تھے اور جب وگ ہٹا دیے گئے تو ان کے نیچے سونا تھا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق دونوں اسمگلرز نے اپنے سر کے اوپری حصے کے تقریباََ تمام بال کاٹ کر سونا رکھنے کی جگہ بنائی تھی۔ دونوں افراد نے سونے کو دھات کے کاغذ میں لپیٹ کر اپنے سر پہ رکھا تھا اور وگ (نقلی بالوں) کو سر پہ پہن لیا۔

بھارتی حکام کے مطابق دونوں اسمگلروں کی جرابوں اور پیٹ سے بھی سونا برآمد کیا گیا۔


متعلقہ خبریں