سیدو شریف ایئر پورٹ پر فلائٹ آپریشن 2 ہفتوں کیلئے منسوخ

سیدو شریف ایئر پورٹ پر فلائٹ آپریشن 2 ہفتوں کیلئے منسوخ

بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کے باعث خیبر پختونخوا کے ضلع سوات کے دوبارہ سے فعال شدہ سیدو شریف ایئر پورٹ پر فلائٹ آپریشن 2 ہفتوں کیلئے منسوخ کردیا گیا ہے۔

سیدو شریف ایئر پورٹ پر فلائٹ آپریشن کی منسوخی کا فیصلہ کورونا پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سیدو شریف ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن کی بحالی کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے تھے۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ کی چھت ایک بار پھر ٹپکنے لگی

پاکستان ایئر لائن نے 17 سال بعد سیدو شریف ایئر پورٹ سے 26 مارچ سے فلائٹ آپریٹ کرنے کا شیڈول جاری کیا تھا۔

خیال رہے کہ سیاحت کے فروغ کے لیے اقدامات کے تحت برسوں سے بند پڑے سوات کے سیدو شریف ایئر پورٹ کو دوبارہ سے فعال کرنے کی تیاریاں کی گئی تھیں۔

خیال رہے کہ سیدو شریف ایئر پورٹ طویل عرصے سے غیر فعال ہے، امن و امان کی صورت حال کے باعث اسے 2004 میں بند کیا گیا تھا، ایئر پورٹ پر ترقیاتی کام اب مکمل کر لیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں