دھونی بھکشو بن گئے؟

دھونی بھکشو بن گئے؟

فوٹو: فائل


بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی کی ایک مختلف تصویر انٹرنیٹ پر خاصی مقبول ہو رہی ہے۔

تصویر میں وکٹ کیپر بیٹسمین دھونی کو سر منڈوائے بھکشو کے روپ میں بیٹھے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

بھارتی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ تصویر اسٹار اسپورٹس مہم کے لیے لی گئی ہے جس کے لیے دھونی نے بھکشو کا روپ اختیار کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر دھونی کے اس نئے روپ پر دلچسپ تبصرے ہو رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: دھونی ساہیوال نسل کی گائے کا دودھ بیچنے لگے

سوشل میڈیا صارفین دھونی کی کرکٹ کی تصاویر کو اس تصویر کے ساتھ ایڈیٹ کرتے ہوئے دلچسپ میمز شیئر کر رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں