کراچی: دھماکہ، دو افراد جاں بحق پانچ زخمی

فوٹو/فائل


کراچی: شہر قائد کے علاقے نیو کراچی میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور پانچ زخمی ہو گئے ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکہ نالے میں ہوا ہے۔

سبی: بارودی سرنگ کا دھماکہ، 5 مزدور جاں بحق، 5 زخمی

ہم نیوز کے مطابق علاقہ پولیس کے ذمہ دار ذرائع نے ابتدائی طور پر بتایا ہے کہ خمیسو گوٹھ نیو کراچی میں بشیر چوک پر ہونے والے دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی اداروں کی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچ گئی تھیں۔

ابتدائی اطلاعات میں کہا گیا تھا کہ دھماکہ سلینڈر پھٹنے سے ہوا ہے لیکن جائے وقوع کے معائنے پر معلوم ہوا کہ نالے میں قدرتی گیس بھر جانے کی وجہ سے دھماکہ ہوا جس کی آواز دور دور تک سنی گئی۔

ہم نیوز کے مطابق دھماکے کے بعد علاقے کی بجلی بھی معطل ہو گئی جس کی وجہ سے امدادی سرگرمیوں میں سخت دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا۔ دھماکے سے لوگوں کی املاک کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

کوئٹہ: ڈی سی آفس کے سامنے دھماکہ، 2 افراد جاں بحق

ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق دھماکہ سے مٹھائی کی ایک دکان کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ ممکنہ طور پر تخریب کاری کے پہلو کو مدنظر رکھتے ہوئے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں