راولپنڈی: نامعلوم افراد کی فائرنگ، ایس ایچ او شہید

راولپنڈی: 30 لاکھ روپے کی بینک ڈکیتی، ملزمان کی فائرنگ سے گارڈ جاں بحق

راولپنڈی: صوبہ پنجاب کے شہر راولپنڈی میں کچہری چوک کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایس ایچ او شہید ہو گئے ہیں۔ شہید ایس ایچ او میاں عمران تھانہ ریس کورس میں فرائض منصبی انجام دے رہے تھے۔

راولپنڈی: رشتے کے تنازعہ پر فائرنگ، 3 خواتین سمیت چار افراد جاں بحق

ہم نیوز کے مطابق ابتدائی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ شہید ایس ایچ او میاں عمران اپنے گھر سے گاڑی میں نکلے تھے کہ موٹر سائیکل سوار ملزمان نے انہیں فائرنگ کرکے شہید کردیا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق  موٹر سائیکل سوار ملزمان ایس ایچ او پر فائرنگ کرکے جائے وقوع سے فرار ہوگئے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق شہید پولیس افسر کی نعش کو پوسٹ مارٹم اور ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ایس ایچ او کی شہادت کی اطلاع پر آر پی او راولپنڈی اور ڈی پی او راولپنڈی جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ہیں۔ علاقہ پولیس جائے وقوع سے ثبوت و شواہد اکھٹے کررہی ہے۔

راولپنڈی: 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 92 کیسز رپورٹ

شہید ایس ایچ او میاں عمران کے والد بھی پولیس مقابلے کے دوران شرپسند عناصر کی فائرنگ سے شہید ہوئے تھے۔


متعلقہ خبریں