اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واؤڈا نااہلی کیس الیکشن کمیشن کو بھیج دیا ہے۔
فیصل واوڈا قومی اسمبلی سے مستعفی
اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصل واؤڈا کی نااہلی کیس سے متعلق فیصلہ الیکشن کمیشن کو بھیج دیا ہے۔عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ فیصل واؤڈا کے صادق اور امین ہونے کا فیصلہ بھی الیکشن کمیشن کرے گا۔ بادی النظر میں فیصل واوڈا کا بیان حلفی جھوٹا ہے۔ بیان حلفی غلط ثابت ہونے پر فیصل واؤڈا کو نتائج بھگتنا ہوں گے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے فیصلہ سنا دیا
اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے پاس جھوٹا بیان حلفی جمع کرانے کا کیس زیرالتواء ہے۔ الیکشن کمیشن جھوٹا بیان حلفی جمع کرانے کی انکوائری کرے
ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزیر برائے پانی و بجلی اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فیصل واوڈا نے صبح قومی اسمبلی کی نشست سے استعفی دے دیا تھا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا کی نااہلی کے کیس کی سماعت ہوئی تھی جس کا فیصلہ محفوظ کر لیا گیا تھا۔
وفاقی وزیر کے وکیل نے استعفیٰ عدالت میں پیش کیا تھا۔ وفاقی وزیر فیصل واؤڈا نے ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد اپنا استعفیٰ جمع کرایا تھا۔ کیس کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس عامر فاروق نے کی تھی۔
سینیٹ انتخابات: یوسف رضا گیلانی نے عبدالحفیظ شیخ کو شکست دیدی
وفاقی وزیر فیصل واوڈا کے وکیل نے استعفیٰ عدالت میں پیش کرنے کے بعد کہا تھا کہ قومی اسمبلی سے مستعفی ہونے کے بعد فیصل واوڈا کے خلاف نااہلی کی درخواست غیر مؤثر ہوچکی ہے۔