اپنے بچوں کی پیدائش کیلئے کروڑوں روپے کی ادائیگی

اپنے بچوں کی پیدائش کیلئے کروڑوں روپے کی ادائیگی

چین میں 7 بچوں کی پیدائش کے لیے کروڑوں روپے ادا کرنے والے جوڑے کی دھوم مچ گئی ہے۔ 

چین میں ایک جوڑے کے دو سے زائد بچوں کی پیدائش پر پابندی ہے جس کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانہ عائد کیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فخر ہے، چین پاکستان کو ویکسین فراہم کرنیوالا پہلا ملک ہے: چینی سفیر

بھاری جرمانوں کی وجہ سے چینی عوام اپنے ملک کی اس پالیسی پر عمل پیرا ہے تاہم ایک جوڑا ایسا بھی ہے جس کی خواہش تھی کہ ان کے ہاں دو سے زائد بچوں کی ولادت ہو۔

اپنی اس خواہش کی تکمیل کے لیے اس جوڑے نے 1 لاکھ 55 ہزار ڈالر (پاکستانی ڈھائی کروڑ روپے) جرمانہ ہنسی خوشی ادا کر دیا۔

34 سالہ زینگ رہنگ رہنگ اور ان کے 39 سالہ شوہر 7 بچوں کے والدین ہیں اور اس تعداد کو وہ ‘پرفیکٹ’قرار دیتے ہیں۔ اس جوڑے کے 5 بیٹے اور 2 بیٹیاں ہیں جن کی عمریں ایک سے 14 سال کے درمیان ہیں۔

اس خاندان نے زیادہ بچوں کی پیدائش پر عائد ہونے والے جرمانے کی مد میں 10 لاکھ چینی یوآن (لگ بھگ ڈھائی کروڑ پاکستانی روپے) ادا کیے۔ والدین کے مطابق زیادہ بچوں کی پیدائش کا مقصد تنہائی سے بچنا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: چین، یورپی یونین کا بڑا تجارتی شراکت دار بن گیا: امریکہ پیچھے رہ گیا

یاد رہے کہ 6 سال قبل تک چین میں ایک بچے کی پیدائش کا قانون تھا۔ زیادہ بچوں کی پیدائش پر جرمانہ ادا ادا نہ کرنے پر انہیں ضرور شناختی دستاویزات جاری نہیں ہوتے۔


متعلقہ خبریں