شہروز سبزواری کو صدف سے شادی کا آئیڈیا کس نے دیا تھا؟

شہروز سبزواری کو صدف سے شادی کا آئیڈیا کس نے دیا تھا؟

فوٹو: فائل


اداکار شہروز سبزواری اور ماڈل و اداکارہ صدف کنول گزشتہ برس شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔ یہ بہروز کی دوسری جبکہ صدف کنول کی پہلی شادی تھی۔

شہروز سبزواری کی پہلی شادی سائرہ یوسف سے ہوئی تھی اور ان کی طلاق سے متعلق اب بھی مختلف قیاس آرائیاں پائی جاتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: صدف کنول اور شہروز سبزواری نکاح کے بندھن میں بندھ گئے

صدف اور شہروز نے کورونا لاک ڈاؤن کے دوران شادی کی، ان دونوں کی شادی خبر منظر عام پر آتے ہی اس جوڑے کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

شہروز سبزواری اور صدف کنول نجی ٹی وی کے شو میں شریک ہوئے جہاں انہوں نے اپنی شادی سے متعلق  پہلی مرتبہ کچھ کھل کر گفتگو کی۔

Sadaf Kanwal married Shehroz Sabzwari (Pictures): Confirmed | Pakistani  Journal

معروف اداکارہ بہروز سبزواری کے بیٹے شہروز سبزواری نے بتایا کہ میں اور صدف ایک ایوارڈ کی تقریب کے لیے اکٹھے ریہرسل کر رہے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ ہم نے شو میں اکٹھے پرفارم کرنا تھا۔ ہماری پرفارمنس اچھی رہی اور ہم دوست بن گئے تاہم جب واپس آئے تو لوگوں نے اس پرفامنس کو الگ رنگ دے دیا پھر بھی ہم اچھے دوست ہی رہے۔

یہ بھی پڑھیں: اداکار شہروز سبزواری اور سائرہ شہروز کی راہیں جدا ہو گئیں؟

انہوں نے کہا کہ ہماری شادی دراصل لوگوں کا دیا ہوا آئیڈیا تھی جس پر میزبان نے لوگوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ آپ کا کیا دھرا ہے۔


متعلقہ خبریں