آسٹریلیا کی دوبارہ نمائندگی کے لیےکوشش کروں گا، اسٹیو اسمتھ


میلبرن: آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اسٹیو اسمتھ  نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ وہ دوبارہ سب کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھنےکوبہت اہمیت دیتا ہوں۔ میں نے جو کچھ کیا اس پر معافی بھی مانگ چکا اورسزا بھی قبول کرچکا ہوں۔ لوگوں کے پیغامات نے بہت اعتماد دیا ہے۔ دوبارہ آسٹریلیا کی نمائندگی حاصل کرنےکی ہر ممکن کوشش کروں گا۔

گذشتہ برس بال ٹیمپرنگ کے الزامات ثابت ہونے پر کرکٹ آسٹریلیا (آسٹریلین کرکٹ بورڈ ) نے اسٹیو اسمتھ کوایک برس کے لیے ٹیم سے معطل کردیا تھا۔

سابق کپتان نے پچھلے ماہ ایک بیان میں کہا تھا کہ وہ اپنے اوپرعائد پابندی کو چیلنج نہیں کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ بال ٹیمپرنگ کی ذمہ داری قبول کرنے کے اپنے بیان پرقائم ہیں اور ان کی تمام ترتوجہ پابندی ختم ہونے کے بعد کے معاملات پر ہے۔


متعلقہ خبریں