پیلے پینگوئن نے سب کو حیران کر دیا


پیلے پینگوئن کی خوبصورتی نے سب کو حیران کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جارجیا میں وائلڈ لائف فوٹو گرافر نے ایک لاکھ 20 ہزار پینگوئن میں سے زرد رنگ کی پینگوئن کو ڈھونڈ نکالا۔

فوٹوگرافر نے دعویٰ کیا ہے کہ زرد رنگ کی پینگوئن آج تک کسی نے نہیں دیکھی ہو گی اور وہ خود بھی اس پینگوئن کو دیکھ کر حیران رہ گئے تھے۔

فوٹو گرافر کا کہنا تھا کہ انٹارکٹیکا اور جنوبی اٹلانٹک میں دو ماہ کی فوٹوگرافی کے دوران انہوں نے اس زرد رنگ کی پینگوئن کو دیکھا تھا۔ جس کے کالے پروں کی جگہ زرد رنگ کے پر موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں: سنہرے بالوں والی ’’دلہن بھوت‘‘ کون ہے ؟

43 سالہ فوٹوگرافر کا کہنا تھا کہ ہم نے فوٹوگرافی کے دوران اتنی بڑی تعداد میں پینگوئن دیکھیں تو ان کی تصویر لینے کے لیے رک گئے تاہم وہاں ہم نے ایک لاکھ 20 ہزار پینگوئن میں ایک سب سے الگ رنگت کی پینگوئن دیکھی جسے فوری طور پر اپنے کیمرے میں محفوظ کر لیا۔


متعلقہ خبریں