انیل کپور کی نئی تصویر سے سب حیران

انیل کپور کی نئی تصویر سے سب حیران

بالی وڈ کے ورسٹائل اداکار انیل کپور نے اپنی نئی تصویر سے سب کو حیرت میں مبتلا کر دیا ہے۔

64 سالہ بھارتی اداکار نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن (ایپ) انسٹاگرام پر نئی تصاویر شیئر کی ہیں جن میں انیل کپور کی فٹنس کو دیکھ کر سب حیران رہ گئے ہیں۔

تصاویر کے ساتھ انہوں نے تحریر کیا کہ مجھے ٹریننگ کے بارے میں جو چیز پسند ہے وہ یہ ہے کہ وہ مجھے کسی ایسی چیز سے جوڑ دیتی ہے جو مستقل مزاجی لاتی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by anilskapoor (@anilskapoor)

انیل کپور نے یہ بھی لکھا کہ زندگی ہمیں اپنے اصل سے اکثر دور کر دیتی ہے ، مگر یہ اچھی بات ہے کہ ہمیں ایسی کوئی چیز ملتی ہے جو ہمیں اصل کی طرف واپس لاتی ہے۔

اداکار نے مداحوں کو پیغام دیتے ہوئے لکھا کہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ جب آپ ٹریننگ پر واپس آجائیں تو آپ اسے ذہنی آسودگی کے ساتھ آہستہ آہستہ کریں۔ اپنے آپ کو ایڈجسٹ کرنے اور اس میں دوبارہ بڑھنے کا موقع دیں۔ ایک وقت میں ایک قدم ایک طویل سفر طے کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مادھوری کو جنت کا راستہ مل گیا؟

اداکار کی فٹنس کو دیکھ کر بہت سے مداحوں نے خوشگوار حیرت کا اظہار کیا ہے تاہم انیل کپور کے بیٹے نے والد کی تصویر پر ازراہ مذاق کمنٹ کیا کہ ’تصویر کے ساتھ اتنی لمبی کیپشن لکھنے کی کیا ضرورت تھی جب کہ سب جانتے ہیں کہ آپ نے اپنے بازو(بائیسپس) دِکھا رہے ہیں‘۔


متعلقہ خبریں