سیمی اور بوپارا کو زلمی کی ثقافتی کٹ بھا گئی 

سیمی اور بوپارا کو زلمی کی ثقافتی کٹ بھا گئی 

فوٹو: فائل


پشاور زلمی کی خصوصی ثقافتی کٹ فینز کے بعد ملکی اور غیرملکی کرکٹرزمیں بھی مقبول ہو گئی۔

پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ اور ویسٹ انڈیز کے کرکٹر ڈیرن سیمی اور برطانوی بلے باز روی بوپارا زلمی ثقافتی کٹ کے مداح ہو گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ماہرہ خان پی ایس ایل 6 میں پشاور زلمی کی ہمسفر

انگلش کرکٹرروی بوپارا نے کہا اس سے خوبصورت کٹ آج تک لیگز میں نہیں دیکھی جب کہ ڈیرن سیمی کا کہنا تھا کہ پشاور زلمی کی نئی ثقافتی کٹ بہت پسند آئی۔

خیال رہے کہ چند روز قبل پاکستان سپر لیگ کے چھٹے سیزن کے لیے پشاور زلمی کی ثقافتی کٹ لانچ کی گئی تھی۔

پاکستان کی خوبصورتی کو دنیا بھر میں نمایاں کرنے کے لیے مالم جبہ کو بھی کٹ میں شامل کیا گیا ہے۔

گزشتہ روز بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے سیزن میں پشاور زلمی کی برانڈ ایمبیسڈر بنانے کا اعلان کیا گیا تھا۔

میڈیا اور فرینڈ ویلیو کے لحاظ سے سے پاکستان سپر لیگ کی سب سے مقبول فرنچائز پشاور زلمی کو اداکارہ ماہرہ پی ایس ایل سیزن 6 میں سپورٹ کریں گی۔

ہم ٹی وی کے ڈرامہ سیریل ’ہمسفر‘ سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی اداکارہ ماہرہ خان کو پی ایس ایل 3 اور پی ایس ایل سیزن 4 کے بعد تیسری مرتبہ پشاور زلمی کا برانڈ ایمبیسڈر مقرر کیا گیا ہے۔

پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے ٹوئٹر پر ماہرہ خان کو پشاور زلمی کا ایمبیسڈر بنانے کا اعلان کیا اور ساتھ ہی انہیں زلمی فیملی میں خوش آمدید بھی کہا۔


متعلقہ خبریں