ماہرہ کے ’بارہواں کھلاڑی‘ کی پہلی جھلک

ماہرہ کے ’بارہواں کھلاڑی‘ کی پہلی جھلک

فوٹو: فائل


بین الاقوامی شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان نے اپنی پروڈکشن میں بننے والی ویب سیریز ’بارہواں کھلاڑی‘ کا ٹیزر جاری کر دیا ہے۔

ٹیزر میں ایک کھلاڑی کو بیٹھے ہوئے دکھایا گیا جس کے ساتھ کرکٹ کِٹ رکھی گئی ہے۔ کھلاڑی کی شرٹ پہ اس کا نام اکبر لکھا ہوا ہے۔ ماہرہ خان نے ٹیزر کے ساتھ تحریر کیا ’جلد آ رہا ہے‘۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan)

خیال رہے کہ چند روز قبل ماہرہ خان نے اپنی پروڈکشن میں بننے والی ویب سیریز کا پوسٹر جاری کیا تھا اور مداحوں کو یہ بھی بتایا تھا کہ اُن کی اپنی پروڈکشن میں بننے والی ویب سیریز کھیل پر مبنی ہے جس کا نام ’ بارہواں کھلاڑی‘ ہے۔

’بارہواں کھلاڑی‘ میں گلوکار و اداکار علی ظفر کے بھائی دانیال ظفر بھی اداکاری کے میدان میں ڈیبیو کریں گے جب کہ شاہ ویر جعفری بھی اس ویب سیریز کا حصہ ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ماہرہ کی ویب سیریز میں علی ظفر کے بھائی کی انٹری

خبریں زیرِ گردش ہیں کہ بارہواں کھلاڑی میں دانیال کے مدمقابل کنزیٰ ہاشمی اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔

ہم ٹی وی کے ڈرامہ سیریل ’ہمسفر‘ سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی ماہرہ خان نے سیریز سے متعلق بتایا تھا کہ کرکٹ کے موضوع پر بننے والی اس سیریز کی کہانی دوستی، رشتوں، کامیابی و ناکامی، محبت اور ہمت کے اردگرد گھومتی ہے۔


متعلقہ خبریں