مودی سرکار کے پلوامہ ڈرامہ کو 2 سال بیت گئے

مودی سرکار کے پلوامہ ڈرامہ کو 2 سال بیت گئے

فوٹو: فائل


مکار انتہا پسند بھارتی مودی سرکار کے پلوامہ ڈرامہ کو 2 سال بیت گئے ہیں۔ 

بھارتی میڈیا کے بار بار ڈرامہ کے باوجود پاکستان پر الزامات جھوٹے ثابت ہوئے، ارنب گوسوامی کی واٹس ایپ نے ثابت کر دیا کہ پلوامہ کا ڈرامہ سیاسی چال تھی۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی مکروہ چہرہ پھر بے نقاب، پلوامہ اور بالاکوٹ حملے کا سچ سامنے آ گیا

وقت نے ثابت کر دیا کہ مودی نے سیاسی فائدے کے لیے اپنے ہی عوام حتیٰ کہ فوجیوں کو مروایا اور اپنے سیاسی فائدے کے لیے استعمال کیا۔

مودی نے بھارتی فوج کو استعمال کر کے جنرل بپن راوت کو سیاسی رشوت دی، ریٹائرمنٹ کے بعد جنرل راوت کو سی ڈی ایس کا نیاعہدہ بطورسیاسی رشوت دیا گیا۔

دو سال میں یہ بھی ثابت ہوگیا کہ بھارتی فضائیہ مودی کے سیاسی فائدے کے لیے جھوٹ بولتی رہی اور الیکشن کمپین کے لیے آلہ کار بنی رہی۔

ان دو سالوں کے دوران یہ بات بھی ثابت ہو گئی کہ بھارتی میڈیا کو مودی نے جھوٹ بولنے کے لیے ٹی آرپیز کی رشوت دے کرخریدا اور ارنب گوسوامی جیسے لوگ میڈیا میں مودی کے اشاروں پر ناچتے رہے۔

شدید ترین پروپیگنڈا کے باوجود ڈی جی آئی ایس پی آر نے واضح کیا کہ جیت ہمیشہ سچ کی ہوتی ہے، انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں، دہشتگردی، منی لانڈرنگ، ڈس انفومہم پر بھی بھارت بےنقاب ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے پلوامہ حملے سے متعلق بھارت کی نام نہاد چارج شیٹ مسترد کر دی

اقلیتوں کےساتھ بدسلوکی،اقوام متحدہ مخالف مہم میں بھی مودی کومنہ کی کھانا پڑی۔

پلوامہ ڈرامہ کو دو سال بیتنے اور انتہاپسند مودی سرکار کا گھناؤنا چہرہ دنیا کے سامنے آنے کے بعد وقت آگیا ہے کہ عالمی برادری یو این ایچ  سی آر اور ای یوڈس انفولیبز کی رپورٹس کی روشنی میں بھارت سے جواب طلبی کرے۔


متعلقہ خبریں