مائیک ٹائسن اور اوینڈر ہولی فیلڈ کے درمیان مقابلہ ہو گا

مائیک ٹائسن اور اوینڈر ہولی فیلڈ کے درمیان مقابلہ ہو گا

سابق لیجنڈز مائیک ٹائسن اور اوینڈر ہولی فیلڈ 24 سال بعد ایک بار پھر آمنے سامنے ہوں گے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق مائیک ٹائسن اور اوینڈر ہولی فیلڈ کے درمیان دبئی میں 20 کروڑ ڈالر کا مقابلہ جلد ہونے کا امکان ہے جس پر بات چیت جاری ہے۔

54 سالہ مائیک ٹائسن نے گزشتہ سال نومبر میں طویل عرصے بعد رنگ میں آئے تھے اور عالمی چیمپیئن 52 سالہ رائے جونز جونیئر کے ساتھ نمائش مقابلہ کیا تھا۔

اوینڈر ہولی فیلڈ نے گزشتہ ماہ کہا تھا کہ ان کی ٹیم مائیک ٹائسن کے ساتھ مقابلے پر بات کر رہی ہے اور جلد اچھی خبر ملے گی۔

یہ بھی پڑھیں: امیر ترین بھارتی بورڈ کی کنجوسی، مہمان انگلش ٹیم کو خطرناک ہوٹل میں ٹھہرا دیا

58 سالہ اوینڈر ہولی فیلڈ واحد شخص ہے جس نے مائیک ٹائسن کو دو بار شکست دی تھی۔ مائیک ٹائسن کو ایک مقابلے میں اپنے حریف اوینڈر ہولی فیلڈ کا کان کاٹنے پر نااہل کر دیا گیا تھا اور تین لاکھ ڈالر جرمانے کے ساتھ لائسنس بھی معطل کر دیا گیا تھا۔ اوینڈر کے کان پر سات ٹانکے آئے تھے۔

 


متعلقہ خبریں