نئی دہلی: سرکاری افسر نے سینیٹائزر پی لیا

نئی دہلی: سرکاری افسر نے سینیٹائزر پی لیا

ئی دہلی: بھارت میں سرکاری افسر نے پانی کی بوتل سمجھ کر سینیٹائزر پی لیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق عالمی وبا کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے سینیٹائزر کا استعمال کیا جاتا ہے تاہم بھارت میں رمیش پوار نامی سرکاری افسر پانی کی بوتل سمجھ کر سینیٹائزر پی گیا۔

بھارت میں رمیش پوار نامی سرکاری افسر کی بجٹ کمیٹی اجلاس کے دوران غلطی سے سینیٹئائزر پی جانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ رمیش پوار بجٹ کی دستاویز دکھانے کے بعد جیسے ہی کرسی پر براجمان ہوئے تو وہ پانی سمجھ کر سینیٹائزر پی جاتے ہیں۔

رمیش پوار کو جیسے ہی احساس ہوا کہ یہ سینیٹائزر ہے تو انہوں نے فورا ہی اسے اگل دیا اور مسکرا کر ادھر ادھر دیکھنے لگے جبکہ اطراف میں موجود افراد نے بھی انہیں فوری توجہ دلائی۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت: نایاب نسل کا سیاہ چیتا ہلاک

بھارتی میڈیا کے مطابق رمیش پوار برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن میں ڈپٹی کمشنر کے عہدے پر براجمان ہیں اور مذکورہ واقعہ مغربی بھارت کی ریاست مہاراشٹر ممبئی میں ایک بجٹ اجلاس کے دوران پیش آیا تھا۔


متعلقہ خبریں