کراچی: نیا سال، جرائم کی وارداتوں میں اضافہ، پولیس تماشائی

کراچی: نیا سال، جرائم کی وارداتوں میں اضافہ، پولیس تماشائی

کراچی: شہر قائد میں جرائم کی شرح گزشتہ سال کی نسبت بڑھ گئی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق کراچی میں امن و امان کی صورتحال میں بہتری نہیں آئی بلکہ ابتری پیدا ہوئی ہے اورپولیس تاحال جرائم پیشہ عناصر کو لگام ڈالنے میں بے بس دکھائی دے رہی ہے۔

کراچی:کم سن لڑکوں کے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف

ہم نیوز کے مطابق نئے سال 2021 کے پہلے ماہ جنوری میں بے لگام ڈاکوؤں نے مزاحمت پر آٹھ افراد کو قتل اور 48 کو گولیاں مار کر زخمی کیا۔

لوٹ مار کے دوران جاں بحق ہونے والے افراد میں سندھ مدرسۃ الاسلام کے بانی حسن علی آفندی کے سگے پوتے زین حسن آفندی بھی شامل تھے۔

ہم نیوز نے اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا ہے کہ شہر میں لگنے والے ناکوں اور تابڑ توڑ چھاپوں کے باوجود اسٹریٹ کرمنلز کو پولیس لگام ڈالنے میں ناکام رہی جس کی وجہ سے  3 ہزار 5 سو موٹرسائیکلیں چوری ہوئیں اور  19 سو ساٹھ موبائل فونز اسلحے کے زور پر چھین لیے گئے۔

اعداد و شمار کے مطابق نئے سال کے پہلے مہینے میں جرائم پیشہ عناصر نے شہریوں کو 168 گاڑیوں سے بھی محروم کردیا۔ ڈاکوؤں نے شہریوں سے اسلحے کے زور پر 268 موٹر سائیکلیں بھی چھین لیں۔

کراچی: قتل کے کیس میں زیر تفتیش ملزمہ پولیس حراست سے فرار

ہم نیوز کے مطابق دسمبر 2020 میں شہریوں کی 141 گاڑیاں چھینی و چوری کی گئی تھیں جب کہ 3 ہزار 480 موٹرسائیکلوں سے بھی شہریوں کو محروم کیا گیا تھا۔

اعداد و شمار کے مطابق دسمبر2020 میں شہریوں سے موبائل فون چھینے جانے کے بھی ایک ہزار778 واقعات رپورٹ ہوئے تھے۔

ہم نیوز کے مطابق نئے سال میں موٹر سائیکلیں چھیننے کے واقعات میں 37 فیصد اضافہ ہوا ہے جب کہ گاڑیوں کی چوری بھی 24 فیصد بڑھ گئی ہے۔

شیخ رشید کا وزیرداخلہ بننے کے بعد کراچی کا پہلا دورہ

اعداد و شمار کے تحت کراچی میں موبائل فونز چھینے جانے کے واقعات میں دس فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جب کہ موٹر سائیکلوں کی چوری کی شرح میں بھی 7 فیصد اضافہ رپورٹ ہوا ہے۔


متعلقہ خبریں