مہوش حیات کی آئیڈیل نیلو جی

اداکارہ مہوش حیات نے مداحوں کی نہ مانی

فوٹو: فائل


صدارتی تمغہ امتیاز یافتہ پاکستانی اداکارہ پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے ماضی کی معروف اداکاہ نیلو بیگم کو اپنا آئیڈیل قرار دیا ہے۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کیے گئے ایک پیغام میں مہوش حیات نے ماضی میں فلم انڈسٹری پر راج کرنے والی اداکارہ نیلو کی وفات پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا۔

مہوش حیات نے ٹوئٹر پیغام کے ذریعے اداکارہ نیلو کے بیٹے اور پاکستانی فلم انڈسٹری کے صف اول کے اداکار شان شاہد سے ان کی والدہ کی وفات پر تعزیت کی اور ان کی والدہ کو اپنا آئیڈیل قرار دیا۔

اداکارہ مہوش حیات نے ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ میڈم نیلو جی کی وفات کا سن کر دلی صدمہ پہنچا، ہم آج بھی ان کے نقشِ قدم پر چلتے ہیں۔

مہوش حیات نے تحریر کیا کہ اللہ تعالیٰ انہیں جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائیں اور لواحقین کو اتنا بڑا صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دیں۔ آمین

انہوں نے اداکار شان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میری جانب سے تعزیت قبول کیجئے۔

خیال رہے کہ دو روز قبل ماضی کی معروف اداکارہ نیلو بیگم 80 سال کی عمر میں طویل علالت کے بعد  لاہورمیں انتقال کر گئی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ نیلو نے غیر ملکی سربراہ کے سامنے رقص سے انکار کر دیا تھا

اداکار شان شاہد کی والدہ و ماضی کی مشہور اداکارہ نیلو بیگم کو لاہور میں سپردِ خاک کیا گیا تھا۔ نیلو بیگم کی نمازِ جنازہ میں شوبز انڈسٹری سے وابستہ مشہور شخصیات سمیت اہل علاقہ شریک ہوئے۔

ہدایتکار سید نور، اداکار غلام محی الدین، معمر رانا، شفقت چیمہ،راشد محمود ،جان ریمبو، اداکارہ میرا، ریشم، نغمہ بیگم اور سہیل بٹ سمیت فلمی صنعت سے مختلف شخصیات تعزیت کیلئے ان کی رہائش گاہ پہنچے تھے۔

فنکاروں نے نیلو بیگم کو خراج عقیدت پیش کیا اور ان کے بلند درجات کی دعا کی۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، معاون خصوصی اطلاعات پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان اور صوبائی وزیر کلچر خیال احمد کاسترو نے اداکارہ نیلوبیگم کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔


متعلقہ خبریں