باکسنگ مقابلے میں پنچ لگنے سے باکسر انتقال کر گیا


کراچی میں باکسنگ مقابلے میں پنچ لگنے سے باکسر انتقال کر گیا۔

ذرائع کے مطابق نجی کلب میں مقابلے کے دوران باکسر محمد اسلم پنچ لگنے سے زخمی ہوا تھا، اس کو نجی اسپتال لے جایا گیا لیکن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کر گیا۔

محمد اسلم پاکستان کیلئے کک باکسنگ مقابلوں میں بھی حصہ لے چکے تھے۔

ذرائع کے مطابق محمد اسلم کی تدفین آبائی علاقے پشین میں کی جائے گی۔


متعلقہ خبریں