کراچی : ہڑتال کے دوران بس جلانے کے مقدمے سے عزیر بلوچ بری

عذیر بلوچ پر مزید 8 مقدمات میں فرد جرم عائد کیے جانے کا امکان

فائل فوٹو


کراچی: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کو کراچی میں ہڑتال کے دوران بس جلانے کے مقدمے میں بری کر دیا۔

عدالت نے عذیر بلوچ اور امین بلیدی کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ استغاثہ ملزموں کے خلاف جرم ثابت کرنے میں ناکام رہا۔

عدالت نے مقدمہ میں حبیب جان سمیت سات ملزموں کے تاحیات وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

ارشد پپو قتل کیس، عزیر بلوچ پر ترمیمی فرد جرم عائد

عذیر بلوچ کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ استغاثہ نے ملزمان کے خلاف کوئی شواہد پیش نہیں کئے۔ مقدمہ میں سات سے زائد گواہان پیش کئے گئے لیکن ملزمان کے خلاف کسی نے بیان ریکارڈ نہیں کرایا۔

پولیس کے مطابق ملزموں نے 24  اپریل 2012 کو ہڑتال کے دوران بغدادی میں ہنگامہ آرائی اور جلاؤ گھیراو کیا۔ اس دوران ملزموں نے منی بس کو آگ لگا دی۔


متعلقہ خبریں