کوالالمپور: ویمن ایشیا کرکٹ کپ 2018 تین سے دس جون تک ملائیشیا میں کھیلا جائے گا جس میں پاکستان، بھارت، سری لنکا، بنگلہ دیش، تھائی لینڈ اورملائیشیا کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔
ٹورنامنٹ کے شیڈول کے مطابق پاکستان تین جون کو تھائی لینڈ، چار جون کو بنگلہ دیش، چھ جون کو ملائیشیا اورنو جون کو بھارت کے خلاف کھیلے گا۔
2016 میں ہونے والے ویمن ایشیا ٹی ٹوینٹی کرکٹ کپ میں بھارت نے پاکستان کو 17 رنز سے شکست دے کر فتح اپنے نام کی تھی۔
26 نومبر 2016 سے چار دسمبر 2016 تک تھائی لینڈ میں ہونے والے اس ٹورنامنٹ میں بنگلہ دیش، پاکستان، بھارت، نیپال، تھائی لینڈ اور سری لنکا کی ٹیموں نے شرکت کی تھی۔