اسلام آباد یونائیٹڈ نے یوان بوتھا کو ہیڈکوچ مقرر کر دیا


لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز اسلام آباد یونائیٹڈ نے جنوبی افریقہ کے سابق کھلاڑی یوان بوتھا کو ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا ہے۔

جنوبی افریقہ کوچ پی ایس ایل سیزن 6 میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی کوچنگ کریں گے، انہیں مصباح الحق کی جگہ رکھا گیا ہے۔

قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ ہونے کے ساتھ ساتھ مصباح الحق اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہیڈ کوچ نہیں رہ سکتے تھے۔

بطور ہیڈ کوچ مصباح الحق کے کنٹریکٹ میں توسیع نہیں کی جائے گی، اسلام آباد یونائیٹیڈ

اس حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے یوان بوتھا نے کہا کہ  اسلام آباد یونائیٹڈ کا ایک بار پھر حصہ بن کر بہت خوشی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میری کوشش ہوگی کہ اپنے وسیع تجربے سے اسلام آباد یونائیٹڈ کو ٹورنامنٹ جیتواوں۔


متعلقہ خبریں