سندھ: کورونا سے مزید 32 اموات، 1903 نئے کیسز رپورٹ

فائل فوٹو


کراچی: سندھ میں کورونا وائرس سے مزید 32 اموات جبکہ  مزید 1903 کیسز رپورٹ ہوئے۔

وزیراعلیٰ  سندھ مراد علی  شاہ کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 2 ہزار 983 ہوگئی ہے۔ سندھ میں کورونا سے اموات کی تعداد 3 ہزار 302 ہوگئی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق صوبے میں کورونا کے 734 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ صوبے بھر میں  کورونا کے 71 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے مطابق کراچی میں کورونا کے مزید 1629 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ کراچی میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 44 ہزار 126 ہوگئی ہے۔

خیال رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 84 افراد جان کی بازی ہار گئے اور مرنے والوں کی کل 9 ہزار164تک پہنچ چکی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں 2 ہزار972 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور مجموعی تعداد 4 لاکھ 51 ہزار 494ہو گئی ہے۔

پاکستان میں کورونا کے 3 لاکھ 99 ہزار852مریض صحتیاب ہو چکے اور 42 ہزار 478 زیر علاج ہیں۔

این سی او سی کے مطابق کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 3 ہزار 522 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 3 ہزار 270، خیبر پختونخوا ایک ہزار 511، اسلام آباد385، گلگت بلتستان میں 99، بلوچستان میں 177 اور آزاد کشمیر میں 200 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 35 ہزار700، خیبر پختونخوا52 ہزار41، سندھ2 لاکھ 1 ہزار80، پنجاب ایک لاکھ 30 ہزار122، بلوچستان17 ہزار 868، آزاد کشمیر7 ہزار 893 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 810 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

ملک بھرمیں مثبت کیسز کی شرح7.59 فیصد ہو گئی ہے۔ حیدرآباد میں کورونا مثبت کیسزکی شرح سب سے زیادہ 24.59فیصد ہوگئی ہے۔

کراچی میں کورونا مثبت کیسزکی شرح 17.71فیصد، راولپنڈی17.21، آزاد جموں کشمیر9.30، بلوچستان7.59، گلگت بلتستان1.63، اسلام آباد3.6 فیصد ہے۔

این سی او سی کے مطابق خیبرپختونخوا8.66، سندھ10.69، لاہور8.08، فیصل آباد 3.79، ملتان 3.40، پشاور9.28، سوات 6.96، ایبٹ آباد14.49، کوئٹہ5.65، میرپور8.08 اور مظفرآباد 13.57 فیصد ہے۔


متعلقہ خبریں