اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ لاہوریوں کا شکریہ! انہوں نے حکومتی اپیل پرعمل کرکے جلسے میں شرکت سے اجتناب برتا۔
جلسے پر قانون کے تحت کارروائی کریں گے، وزیراعلیٰ پنجاب
ہم نیوزسے بات چیت کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ کورونا کی وجہ سےحکومت نے عوام سے جلسے میں شرکت نہ کرنے کی اپیل کی تھی۔
سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ ان لوگوں کے خلاف ریفرنڈم ہو گیا ہے اور عوام نے پی ڈی ایم کو مسترد کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب ان لوگوں کے پاس کوئی جواز نہیں ہے۔
این آر او کے علاوہ دیگر امور پر بات ہو سکتی ہے، فیصل جاوید
ہم نیوز سے بات چیت میں سینیٹر شبلی فراز نے دعویٰ کیا کہ جلسہ گاہ میں صرف پی ڈی ایم قیادت موجود ہے اورعوام نے ان کومسترد کردیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے لاہور میں اکیلے جلسہ کیا تھا جب کہ یہ گیارہ پارٹیاں مل کر جلسہ کررہی ہیں۔
وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ لوگ اب سمجھ دارہیں تو وہ ان کے ذاتی مفادات کےلیے کیوں آئیں گے؟
اپوزیشن کی جلسہ گاہ نہں بلکہ کلاس روم ہے، فردوس عاشق
ہم نیوز کے استفسار پر وفاقی وزیرسینیٹرشبلی فراز نے کہا کہ ہم نے کسی کو نہیں روکا اور نہ کوئی کنٹینر رکھا ہے۔