برطانو ی ایئر لا ئن ورجن اٹلانٹک کی پہلی پرواز پاکستان پہنچ گئی



اسلام آباد: برطانوی ایئرلائن ورجن اٹلانٹک نے پاکستان میں فضائی آپریشن کا آغاز کر دیا ہے اور اس کی پہلی پروز پاکستان پہنچ گئی ہے۔ 

برطانو ی ایئر لا ئن ورجن اٹلانٹک کی پہلی پرواز آج صبح اسلام آباد پہنچ گئی۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی زلفی بخاری نے برطانوی ہائی کمشنر کے ہمراہ ورجن ائیر لائن کو خوش آمدید کیا۔

ورجن ائیر لائن کی پہلی فلا ئٹ مانچسٹر سے 208 مسافروں کو لے کراسلام آباد پہنچی، بر ٹش ایئرلائن کے بعد ورجن ایئرلائن بر طا نیہ کی دوسری بڑی ائیر لائن ہے۔

اس موقع پر وزیر اعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ ورجن ائیر لائن نے پاکستان کے لیے پروازوں کا سلسلہ شروع کیا، بین الاقوامی ایئرلائنز کی بحالی سے تجارت سمیت سیاحت بڑ ھے گی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان: وفاقی کابینہ، نئی ایئر لائن کے لیے لائسنس کی منظوری

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات میں مزید اضافہ ہوگا، پاکستان اور برطا نیہ کے تعلقات مضبوطی کی طر ف گامزن ہیں۔

زلفی بخاری نے یہ بھی کہا کہ ورجن اٹلانٹک کو ہفتہ وار 8 پروازوں کی لینڈنگ کی اجازت دے دی گئی ہے، برطانوی ایئر لائن پاکستان کے لیے جدید ایئربس اے 332 استعمال کرے گی۔

اس موقع پر ورجن اٹلانٹک کی پاکستان لینڈنگ پر برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے پاکستان کو مبارکباد دی ہے۔

کرسچن ٹرنر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام شیئر کیا جس میں انہوں نے تحریر کیا ’بہت مبارک ہو پاکستان‘۔


متعلقہ خبریں