سال 2020، پاکستان میں سب سے زیادہ کیا سرچ ہوا ؟

سال 2020، پاکستان میں سب سے زیادہ کیا سرچ ہوا ؟ آپ بھی جانیںٍ

عالمی سرچ انجن گوگل نے پاکستان میں سال 2020 میں سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والے موضوعات کی فہرست جاری کر دی۔

گوگل سرچ انجن کے مطابق پاکستان میں سال 2020 کے دوران سب سے زیادہ کھیلوں کو پسند کیا گیا اور پاکستان بمقابلہ انگلینڈ کی سیریز کو سب سے زیادہ سرچ کیا گیا۔

اس کے علاوہ پاکستان میں جن موضوعات کو سب سے زیادہ سرچ کیا گیا ان میں کورونا وائرس، پاکستان بمقابلہ زمبابوے، گوگل کلاس روم، امریکی انتخابات، پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2020 شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: دنیا کی100 طاقتور خواتین کون ہیں؟

پاکستان میں کرکٹ میچز بھارت بمقابلہ نیوزی لینڈ، انگلینڈ بمقابلہ آسٹریلیا، انگلینڈ بمقابلہ ویسٹ انڈیز اور ورلڈو میٹرز کو بھی سب سے زیادہ سرچ کیا گیا۔


متعلقہ خبریں