کراچی: سندھ میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 21 افراد جاں بحق جب کہ 1 ہزار 472 متاثر ہوئے ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبے میں کورونا کی صورتحال کے حوالے سے بتایا ہے کہ سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد ایک لاکھ 87 ہزار 684 ہو گئی ہے جب کہ 3 ہزار 81 اموات ہوئی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں کورونا کے 769 مریضوں کی حالت تشویشناک جب کہ 77 وینٹی لیٹرز پر موجود ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ کراچی میں کورونا کے 1242 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد وبا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 31 ہزار 745 ہو گئی ہے۔
پاکستان میں5ماہ بعدکورونا کا سب سے بڑا وار
خیال رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس سے پاکستان میں مزید 89 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں اور یہ مرنے والوں کی کل تعداد 8 ہزار 487 ہو گئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق کورونا کے مزید 2 ہزار 885 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 23 ہزار 179 تک پہنچ چکی ہے۔
پاکستان میں کورونا کے 3 لاکھ 70 ہزار 474 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں اور 55 ہزار 354 زیر علاج ہیں۔